مخالفین احتجاج کرتے رہیں گے، ہم عوام کی خدمت کریں گے، وزیراعظم

مخالفین احتجاج کرتے رہیں گے، ہم عوام کی خدمت کریں گے، وزیراعظم

شیر گڑھ: وزیر اعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم جس سے دوستی کرتے ہیں نبھاتے ہیں اور ایک دفعہ کا دوست زندگی بھر کا دوست ہوتا ہے۔ ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ انہوں نے شیر گڑھ کے 100 دیہات میں  50 کروڑ روپے کی لاگت سے گیس پہنچانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے اسٹیشن کیلئے سعد رفیق سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا لوکل باڈیز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت 50 کروڑ روپے دے گی۔ میں کام پکا کرنا چاہتا ہوں اور لاگت کا بتا کر کام پر ٹھپا لگا دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان کی ترقی تیزی سے ہورہی ہے اور لاہور سے ملتان موٹر وے بننا شروع ہو گئی ہے۔ 2018 میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور پاکستان کی انڈسڑی کا پہیہ مکمل طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اور اس کی وجہ سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

نواز شریف نے  کہا ہمارے سوا کسی کو ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے کا خیال نہیں آیا اور جب بھی ہماری حکومت آئی ہے ملک میں خوشحالی کا نیا دور آیا۔

وزیر اعظم نواز شریف جلسے میں اپنے مخالفین کو بھی نہیں بھولے اور خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ احتجاج کریں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔بجلی کا کباڑہ پچھلی حکومت دے کر گئی جس کو ہم ٹھیک کر رہے ہیں اور ہم نے آج سے دو سال پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ساہیوال میں کوئلے سے بجلی بننے کا کارخانہ تیار ہونے والا ہے جبکہ پورٹ قاسم میں تیرہ سو میگا واٹ کا منصوبہ تیار ہو رہا ہے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں