ڈان لیکس پر نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کا کام ہے جو ابھی جاری نہیں ہوا، نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے ، ابھی کچھ دیرپہلے پتاچلا میڈیاپرطوفان برپاہے،کہا گیا کہ پریس کانفرنس ملتوی کردیں، جس پر میں نے کہا کہ کونسی چھپانے والی بات ہے جوپریس کانفرنس ملتوی کردوں جبکہ پریس کانفرنس ملتوی کردی تواچھا پیغام نہیں جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس ڈان لیکس سے متعلق نہیں تاہم صحافیوں کے سوال کا جواب دوں گا۔ ڈان کی خبر سے متعلق آئی ایس پی آر کی ٹوئٹس کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ ٹوئٹس کسی بھی ادارے کی طرف سے ہوں پاکستان کے نظام کے لیے زہر قاتل ہیں، اداروں میں ٹوئٹس کے ذریعے ایک دوسرے کو مخاطب نہیں کیا جاتا، جبکہ ابھی معاملے سے متعلق نوٹیفکیشن ہی جاری نہیں ہوا تو بھونچال کیسے آیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر نوٹیفکیشن جاری کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے جو کہ ابھی باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا۔جسے نوٹیفکیشن بناکر پیش کیا جارہا ہے وہ وزارت داخلہ کی سفارشات تھیں، جبکہ جو سفارشات ملیں انہی کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھاکہ  وزرات داخلہ کے جوبھی ماتحت ادارے ہیں ان میں بہتری لاؤں گا۔نادرا کے دفاتر کے لیے محکمہ پوسٹ آفس سے معاہدہ کریں گے، جبکہ نادرا اور پاسپورٹ ملازمین کو عوام سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ رینجرز کے لیے 12 ارب روپے دے رہا ہے، سندھ میں 10 سال سے ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے جس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ کراچی آپریشن سست پڑنے کا تاثر درست نہیں، کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کے عوام سراہتے ہیں، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک لے کر جانا ہے، پہلے کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا۔