مائرہ خان کا مداحوں کیساتھ ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ

مائرہ خان کا مداحوں کیساتھ ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ

مائرہ خان کا مداحوں کیساتھ ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ

کراچی : معروف اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ جملوں کا تبادلہ کیا، ایک سوال کے جواب میں جب مائرہ خان سے پوچھا گیا کہ آپ کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں تو مائرہ کا کہنا تھا کہ صبا قمر اور مہوش حیات۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر جہاں ہمیں اپنے پسندیدہ سیلبریٹی اور دیگر شخصیات کے تاثرات اور ان کے بیانات قریب سے جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے، وہی ہمیں ان سے براہ راست رابطے کا ذریعہ بھی فراہم کرتی ہے، اکثر شخصیات کی جانب سے ٹوئٹر پر "مجھ سے پوچھیں" کا سیگمنٹ شروع کیا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے پرستار اپنی پسندیدہ شخصت سے ہر طرح کے سوالات کرتے ہیں، جو عموماً انہیں پتا نہیں ہوتے۔

ایسا ہی کچھ ٹوئٹر پر مائرہ خان کی جانب سے بھی کیا گیا، جس میں لوگوں نے دل کھول کر مائرہ خان سے دلچسپ اور ذاتی نوعیت کے سوالات کیے، جس پر مائرہ نے ہنسی خوشی جواب دیا، ذیل میں چند ایسے ہی دلچسپ سوالات اور جوابات کا احوال درج ہے۔

 

ایک مداح کی جانب سے عجیب ٹینشن میں سوال کیا گیا کہ آپ نے مولا جٹ کیوں سائین کی، جس پر مائرہ کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں رسک لینا اچھا لگتا ہے۔

 

ایک مداح نے تو یہ بھی پوچھا اگر اگر آپ کو موقع ملے کے آپ میرے بارے میں کچھ بولیں تو آپ کیا بولیں گی ؟؟ دیکھیں کتنا فضول سے سوال ہے نا ؟؟ جس پر مائرہ نے معصومانہ انداز میں کہا کہ یہ اب کچھ ایسا بھی فضول سوال نہیں۔

 

یادگار ڈراموں پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مائرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں تنہائیاں، آنگن ٹیڑھا اور ہمسفر پسند ہیں۔

 

ایک توئٹ میں جب مائرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ رات میں ہی کیوں نظر آتی ہیں تو مائرہ نے کہا کہ "کیوں کہ میں الو ہوں"۔مائرہ سے جب پوچھا گیا کہ آپ کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں ؟؟ تو مائرہ کا کہنا تھا کہ صبا قمر اور مہوش حیات۔ مداحوں کے اتنے سوالات کے جوابات دیکھ کر تو ایک شخص نے یہ ہی سوال کر ڈالا کہ کیا آپ واقعی مائرہ ہیں یا پھر ان کے میجنر ؟؟ جس پر مائرہ کا کہنا تھا کہ یہ میں ہی ہوں مائرہ۔