فلم باہو بالی 2کا اپنی ریلیز کے پہلے روز 100 کروڑ ریکارڈ

فلم باہو بالی 2کا اپنی ریلیز کے پہلے روز 100 کروڑ ریکارڈ

 فلم باہو بالی 2کا اپنی ریلیز کے پہلے روز 100 کروڑ ریکارڈ

تامل ناڈو:  ہدایتکارایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’باہو بالی 2‘ کا سب ہی کو انتظار تھا اور اس نے ریلیز کے ساتھ ہی توقع سے بھی بڑھ کربزنس کیا ہے، کیا سلطان، کیا دنگل، 28 اپریل کو ریلیز ہونے والی ’باہو بلی 2‘ نے کمائی کے معاملے میں سب کو چت کردیا ہے۔

250 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بننے والی ’باہو بلی 2 دی کنکلیوژن‘ دراصل تیلگو زبان میں ہے لیکن اسے تمل اورہندی میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم نے صرف بھارت میں پہلے روز100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم 1000 کروڑ تک کمائے گی۔ باہوبالی 2 پہلی بھارتی فلم ہے جن سے ریلیز کے پہلے روزہی 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے جب کہ دیگرملکوں سے حاصل ہونے والی کمائی اس کے علاوہ ہے۔