رقبہ کا تنازعہ, 4 افراد نے قریبی عزیز اور اس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا

رقبہ کا تنازعہ, 4 افراد نے قریبی عزیز اور اس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا

وہاڑی:  رقبہ کا تنازعہ چار افراد نے قریبی عزیز اور اس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا. میاں ،بیوی اور دو بچے بری طرح جھلس گئے. پولیس تھانہ صدر نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا.

تفصیل کے مطابق 206 ای بی کے رہائشی نوراحمد بھوجیہ نے تھانہ صدر وہاڑی میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کا اپنے عزیز حسن بخش وغیرہ سے رقبہ کا تنازعہ چل رہا تھاجس رنج پر گزشتہ شب نور احمد اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ حسن بخش نے اپنے بھائیوں احمد علی،محمد علی اور بھتجے شاہد ندیم کے ہمراہ ان کے گھر پر حملہ کر دیا اور سوئے ہوئوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوراحمد ،اس کی بیوی شریفاں بی بی ، بیٹے 10 سالہ انیس اور 7 سالہ علی شیر بری طرح جھلس گئے.

انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لایا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت میں انہیں ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر چوہدری اقبال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

پولیس تھانہ صدر نے نور احمد کی درخواست پر حسن بخش، احمد علی ، محمد علی پسران مکھن علی اور شاہد ندیم ولد محمد علی کے خلاف مقدمہ نمبر 315/17 زی دفعہ 324/336B اور 7ATA درج کرلیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے نوراحمد نے 20 سال قبل حسن بخش وغیرہ کی بہن کو طلاق بھی دے رکھی تھی اور ملزمان کو اس بات کا بھی رنج تھا۔

مصنف کے بارے میں