ترکی میں ”وکی پیڈیا “ پر پابندی عائد

استنبول: ترکی نے معروف معلوماتی ویب سائٹ ”وکی پیڈیا “پرپابندی عائد کردی ہے، تاہم پابندی کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ترکی میں ”وکی پیڈیا “ پر پابندی عائد

استنبول: ترکی نے معروف معلوماتی ویب سائٹ ”وکی پیڈیا “پرپابندی عائد کردی ہے، تاہم پابندی کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی صبح ترکی میں انٹرنیٹ صارفین کو وکی پیڈیا کے کسی بھی صفحہ تک رسائی نہیں مل رہی تھی۔جس کے بعد ترکی بلاکس نامی ایک انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ترکی نے وکی پیڈیا پر پابندی عائد کردی ہے، جس کی اصل وجہ کا سامنے نہ آسکی۔ مانیٹرنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ ترک حکام کی جانب سے انتظامی حکم آنے کے بعد وکی پیڈیا کو بلاک کیا گیا ، اس بندش سے ملک میں وکی پیڈیا کا مختلف زبانوں میں شائع ہونے والا کوئی بھی ایڈیشن انٹرنیٹ پر موجود نہیں ہے۔ترکی بلاکس اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معلوماتی ویب سائٹ کو عبوری انتظامی حکم کے تحت بند کیا گیا ہے تاہم اس کی مستقل بندش کے لیے اگلے چند روز میں عدالتی توثیق کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ ترکی پچھلے کچھ برسوں سے معروف انٹرنیٹ ویب سائٹس کو اپنے ملک ہونے والے مظاہروں اور دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بلاک کرنے کے حوالے سے خاصہ مقبول رہا ہے، ان ویب سائٹس میں فیس بک اور ٹوئٹر سر فہرست ہیں۔