نوازشریف کو مستعفیٰ ہو جانا چاہئے تا کہ شفاف تحقیقات ہو سکیں: سراج الحق

نوازشریف کو مستعفیٰ ہو جانا چاہئے تا کہ شفاف تحقیقات ہو سکیں: سراج الحق

بٹگرام: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس فیصلے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کو مستعفیٰ ہو جانا چاہئے تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں۔


بٹگرام میں عوامی جلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ فیصلے میں ججز کا ہر لفظ یہی بتا رہا تھا کہ نواز شریف اور ان کے ٹولے نے ملک کو لوٹا ہے۔ 2 ججوں نے باقاعدہ کہا کہ نواز شریف وزیر ا عظم نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قوم کو  بد امنی، کرپشن اور غربت کا تحفہ دیا۔

نیوویب ڈیسک< News Source