یونیورسٹی آکسفورڈ نےاپنا ریہرسل روم پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کردیا

یونیورسٹی آکسفورڈ نےاپنا ریہرسل روم پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کردیا

یونیورسٹی آکسفورڈ نےاپنا ریہرسل روم پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کردیا

لندن: معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی گلوکاری اور سروں کا لوہا پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں منوالیا ہےاور ان کی فنی خدمات  کے اعتراف میں برطانیہ کی معروف درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے ریہرسل روم ان کے نام سے منسوب کردیا ہے جس کے بعد  یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے  گلوکاربن گئے ہیں۔


راحت فتح علی خان  خصوصی کمرے کے افتتاح کے لیے خود بہت جلد برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں افتتاحی تقریب کے بعد کنسرٹ بھی منعقد کیا جائے گا جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزک روم کانام راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کرنا  درسگاہ کی جانب سے موسیقی کو سراہنے کا پہلا قدم ہے۔