بھارتی طالب علم نے ساتھی طالبات کی زندگی جہنم بنا دی

نئی دلی : بھارت کی میسور یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے تین ہم جماعت طالبات کے کی تصویریں، ایڈریس اور موبائل فون نمبر جسم فروشی کی ویب سائٹوں پر پوسٹ کرکے ان کی زندگی جہنم بناڈالی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میسور یونیورسٹی کے انوائرمنٹل سائنس کے شعبے میں فائنل ائیر کے طالبعلم جیانت کمار نے اپنی ہم جماعت طالبات کے ذاتی معلومات جسم فروشی کی ویب سائٹ پر ڈال دیں ۔ واقع کے بعد تینوں لڑکیوں کی زندگی جہنم بن گئی، پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اپنے گھناو¿ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس کا کہنا تھا کہ تیسرے سمسٹر میں اس کے نمبر ان طالبات سے زیادہ آئے تھے اور وہ اسے یہ کہہ کر تنگ کرتی تھیں کہ لیکچرر کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات کی وجہ سے اس نے زیادہ نمبر لئے، جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے ان کی تصاویر اور ذاتی معلومات جسم فروشی کی ویب سائٹوں پر پوسٹ کردیں۔