امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان اردو اور پاکستانی ڈراموں سے متاثر

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان اردو اور پاکستانی ڈراموں سے متاثر
کیپشن: image by you tube

نئی دہلی :جنوبی ایشیا میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ اردو زبان اور پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ نکلیں۔

ہیلینا وائٹ نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی کا دورہ کیا جہاں ایک انٹرویو میں بھارتی صحافی نے ان سے پاکستان  سے متعلق سخت سوالات کیے۔

اس پر ہیلینا وائٹ نے جواب دیا کہ پاکستان سے امریکا کے 70 برس کے تعلقات ہیں جو آگے بھی رہیں گے بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہوں۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 18 برس سے اردو زبان سیکھ رہی ہیں اور انہیں اردو زبان بہت میٹھی لگتی ہے، اردو ادب یونیورسٹی میں پڑھی تھی تاہم جب ایشیاء کا دورہ شروع کیا تو انہیں اردو کتابیں پڑھنے میں مزہ آنے لگا۔

ہیلینا وائٹ کو اردو زبان کے ساتھ اردو شاعری بھی بے حد پسند ہے جسے وہ سیکھنا بھی چاہتی ہیں اس کے ساتھ انہیں معروف شاعر فیض احمد فیض کی شاعری بھی خوب بھاتی ہے۔

یہی نہیں ہیلینا وائٹ پاکستانی ڈراموں کی بھی دیوانی ہیں جن میں ان کے پسندیدہ ڈرامے ’صدقہ تمہارے‘، ’ہمسفر‘، ’زندگی گلزار ہے‘شوق سے دیکھے ہیں۔

آخر میں انہوں نے ’تجھ سے ناراض نہیں‘ گانا بھی گنگنایا۔