ن لیگ کا ملک بھر میں جلسوں کا اعلان،نواز شریف کے خطابات کا شیڈول بھی جاری

ن لیگ کا ملک بھر میں جلسوں کا اعلان،نواز شریف کے خطابات کا شیڈول بھی جاری
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم کے آئندہ ماہ میں ملک بھر سے جلسوں سے خطاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے انتخابات کے قریب آتے ہی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے چلانے کا اعلان کردیا ہے اور اسی سلسلہ میں (ن) لیگ نے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے اور ان جلسوں میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی،پی پی پی ،متحدہ مجلس عمل آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی

شیڈول کے مطابق زیادہ تر جلسے پنجاب میں ہوں گے جو کہ دو مئی سے شروع ہوں گے اور 13 مئی تک جاری رہیں گے اور تمام جلسوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔


ن لیگ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نواز شریف یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر ساہیوال میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے اسی طرح 2 مئی کو رحیم یار خان ،4 مئی کو چترال ،5 مئی کو جہلم،6 مئی کو مانسہرہ، 8 مئی کو خوشاب میں جلسہ عام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان آج لاہور رجسٹری میں سائلین کی درخواستیں سنیں گے
اسی تسلسل میں نواز شریف 9 مئی کو چشتیاں ،10 مئی کو چکوال، 11 مئی کو ملتان اور 13 مئی کو گوجر خان میں جلسے سے خطاب کریں گے اور انتخابی مہم چلاتے ہوئے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی اپنے موقف کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں