پریانکا چوپڑا کی سکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے وڈیو جاری

پریانکا چوپڑا کی سکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے وڈیو جاری
کیپشن: photo:twitter

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسام ٹورازم کے فروغ کے لئے بھارت میں سکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو جاری کر دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اسام ٹورازم کے فروغ کے لئے بھارت پہنچیں جہاں انہوں نے آسام میں ایک سکول کے بچوں کے ساتھ ڈانس اور رات میں ایک تقریب میں آسامی لباس میں بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی .

b6c3b9e23cef2682b38e803b145e1000

  اداکارہ پریانکا چوپڑا نے روایتی شلوار قمیض، بالوں میں پھول اور ماتھے پر بندی لگا رکھی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی سیریز ”کوانٹیکو 3“ اور ”بھارت“ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔