خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا:شہباز شریف

خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا:شہباز شریف
photo:social media

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں اوردوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے،نام نہاد تبدیلی، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،،خیبر پختونخوا میں ان عناصر نے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا۔

سندھ اور خیبر پختونخوا میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شعبدہ بازوں نے عوامی خدمت کی بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں،عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت فتح ہماری ہوگی۔