واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی
کیپشن: فوٹو: فائل

واشنگٹن: سمارٹ فون کی مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کی بزنس ایپلی کیشن کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ایپ کو رواں سال جنوری میںہند، انڈونیشیا ، اٹلی ، میکسیکو ، برطانیہ اور امریکہ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ بزنس ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ریگولر ایپ سے بالکل الگ ہے اور اسے خصوصی طور پر کاروباری کمپنیوں اور چھوٹے کاروباریوں کےلئے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین اور کاروباری حضرات کے مابین رابطے کو آسان بنایا جاسکے۔