پاکستان نے بھارت کیساتھ جذبہ خیر سگالی کی اور مثال قائم کر دی

پاکستان نے بھارت کیساتھ جذبہ خیر سگالی کی اور مثال قائم کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سر حد پار کرنے والے بھارتی شہری کو واپس بجھوا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پارکرنے والے بھارتی شہری کوواپس بھجوا دیا۔بھارتی شہری دلوندر سنگھ نے6مارچ2017کو قصور کے قریب غلطی سے سر حدپارکی تھی۔
بھارتی باشندے نے د وران حراست دیکھ بھال کرنے پرپاک فوج کاشکریہ اداکیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارتی باشندے کوواہگہ بارڈ رپر بی ایس ایف کے حوالے کر دیا۔