3 سے 4 ہفتوں میں شمالی کوریا کیساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، ٹرمپ

3 سے 4 ہفتوں میں شمالی کوریا کیساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، ٹرمپ
کیپشن: فوٹو: فائل

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت اہم ملاقات ہوگی، جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہوگی جبکہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پوم پیاونے کہا کہ حال ہی میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ پیانگ یانگ میں ان کی اچھی ملاقات رہی۔