عمران خان! کرکٹ کھیلیں سیاست آپ کے بس کی بات نہیں، مراد علی شاہ

عمران خان! کرکٹ کھیلیں سیاست آپ کے بس کی بات نہیں، مراد علی شاہ
کیپشن: فوٹو: سکرین شاٹ

کراچی: پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے گڑھ لیاقت آباد میں پنڈال سجا لیا۔ پی پی کے جلسے میں شریک جیالے بھی انتہائی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ کھیلیں سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔
لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں سازش کے تحت کراچی کا امن خراب کیا گیا, مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈکٹیٹر ضیا ءالحق نے ملک کا امن خراب کیا، ماضی میں سازش کے تحت کراچی کا امن خراب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کادل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، امید ہے عام انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔