شہبازشریف ٹھس ہے، مریم کے سامنے نہیں بول سکتا، شیخ رشید

شہبازشریف ٹھس ہے، مریم کے سامنے نہیں بول سکتا، شیخ رشید
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف ٹھس ہے، وہ نوازشریف تودور کی بات مریم کے سامنے بھی نہیں بول سکتا، ،چلے کارتوس انقلاب نہیں لائیں گے، عمران خان اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوجاو یہ انقلاب لائیں گے ۔
مینارپاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لاہور جاگتا ہے تو قوم جاگ جاتی ہے۔لاہور آپ پاکستان جوش ،جذبہ اور طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کیلئے لاہور میں لہوبہایا گیا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ختم نبوت کیخلاف قانون پاس کیا جائے لیکن میں کھڑا ہوگیا اور کہا کہ جان دے دوں گا لیکن ختم نبوت کیخلاف قانون پاس نہیں ہونے دوں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ،چلے کارتوس انقلاب نہیں لائیں گے یہ لوگ صرف الیکشن تک شریف ہیں ویسے بڑے دھوکے باز ہیں۔یہ دھوکے باز لوگ ووٹ کے دن تک شریف ہیں۔آج ان کا انٹرنیشنل ایجنڈا یہ ہے کہ فوج کاامیج برباد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 4سالوں میں 35ارب ڈالر قرض لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتخابات سے پہلے اور بعد بھی خراب ہوسکتے ہیں۔