سابق کپتان رمیز راجہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

سابق کپتان رمیز راجہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

لاہور: سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹریٹر رمیز راجہ سوشل میڈیا پر عمران خان حکومت پر ہونیوالی تنقید پر بولے تو وہ بھی صارفین کے نشانے پر آ گئے۔


سوشل میڈیا پر رمیز راجہ نے کہا کہ بطور شہری وہ اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں مہنگائی کا رونا رونے والوں کو پیغام دیا تھا کہ 10 سال تک غلط لوگوں کو منتخب کرنے کے بعد وہ اسی چیز کے مستحق ہیں۔

اس بیان نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی، یہاں تک کہ صارفین نے آئی سی سی سے کمنٹریٹر کے سخت بیان پر پابندی لگانے تک کا کہہ دیا تھا۔