وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دےدیا

وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دےدیا
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹاگرام

کراچی:پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچا دی۔ بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ملٹری حکام نے کہا ہے کہ خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی اور کافی عرصہ جنوبی بھارت میں بھی گزارا۔

اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹر پر بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا اور دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔