نیب اور معیشت دونوں ساتھ نہیں چل سکتے:آصف زرداری

نیب اور معیشت دونوں ساتھ نہیں چل سکتے:آصف زرداری

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نیب اور معیشت دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ جب تک احتساب ہے نہ بیورو کریسی چلے گی ،نہ معیشت ۔

سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک میں شامل ہونے کا عندیہ دیا اور نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی حمایت بھی کرڈالی ۔آصف زرداری نے عمران خان کو مشورہ دینے کے سوال پر کہا کہ مشورہ دیں گے بھی تو انہیں سمجھ نہیں آئے گا ۔

صحافی نے سوال کیاکیا حکومت 5 سال پورے کرے گی؟جس پر سابق صدر برجستہ خدانخواستہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے ۔