کراچی شہر میں یکم سے تین مئی کے دوران شدید گرمی پڑے گی: محکمہ موسمیات

کراچی شہر میں یکم سے تین مئی کے دوران شدید گرمی پڑے گی: محکمہ موسمیات

لاہور: ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، سورج اپنی آب و تاب سے چمکنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں یکمسے تین مئی کے دوران شدید گرمی پڑے گی۔ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔


اندرون سندھ میں بھی کڑاکے کی گرمی ، حیدرآباد، نوابشاہ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، روہڑی، مٹھی اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔