پاکستانی شہریوں پر امریکہ ویزا پابندیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں : دفتر خارجہ

پاکستانی شہریوں پر امریکہ ویزا پابندیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں : دفتر خارجہ
کیپشن: image by Facebook

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی ویزا پر پابندی کے متعلق میڈیا میں بے بنیاد خبریں زیر گردش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی ویزا پر پابندیوں کی بے بنیاد خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی امریکہ آمد اور ویزوں کے متعلق قوانین کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے ، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس وقت جو درخواستیں امریکی سفارتخانے میں ہیں ان  پر معمول کے مطابق ہی کارروائی ہوگی اور اس میں کوئی تبدیلی فی الحال نہیں آئے گی ۔