بد قسمتی سے آج کے دور کی فلموں میں غزل کو ختم کر دیا گیا ‘ ثنا

بد قسمتی سے آج کے دور کی فلموں میں غزل کو ختم کر دیا گیا ‘ ثنا

لاہور:فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے آج کے دور کی فلموں میں غزل کو ختم کر دیا گیا ہے حالانکہ غزل ہر دور میں مقبول رہی اور بے شمار فلمیں غزل کی وجہ سے کامیاب ہوئیں ۔

ثنا نے کہا کہ غزل پاکستان کی شناخت رہی ہے اور پاکستانی گلوکاروںمہدی حسن ، غلام علی اور ملکہ ترنم نور سمیت دیگر گلوکاروں کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی شوق سے سنی جاتی ہیں۔ ان گلوکاروں کی گائی ہوئی کئی غزلیںفلموںکا حصہ بنیں اور انہوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔

گزشتہ چند سالوں سے فلم سے غزل کو بالکل ختم کر دیا گیا ہے ۔میری تجویز ہے کہ نئے پراجیکٹ لکھنے والوں کو غزل کوضرور فلم کا حصہ بنانا چاہیے ۔