مجھے یقین ہے میری اکیڈمی سے آنے والے وقتوں میں نامور گائیک پیدا ہونگے‘ شبنم مجید

مجھے یقین ہے میری اکیڈمی سے آنے والے وقتوں میں نامور گائیک پیدا ہونگے‘ شبنم مجید

لاہور:نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن انہیں مواقع میسر نہیں جس کےلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج شوبز میں پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ۔ میں نے موسیقی کی ترویج اور نئے آنے والوں کو مواقع دینے کےلئے اپنی میوزک اکیڈمی بنائی ہے ۔

اکیڈمی میں موسیقی سیکھنے کے شوقین مستحق بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ میری اکیڈمی سے آنے والے وقتوں میں نامور گائیک پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نئے فنکاروں کو مواقع دے اور اس کے لئے سکالر شپ رکھی جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔