چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے پر سزائے موت کی تجویز

چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے پر سزائے موت کی تجویز

چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے پر سزائے موت کی تجویز پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں عوامی تحفظ کے سب سے بڑے ادارے کے افسروں کی جانب سے گھٹر کے ڈھکن چوری کرنے پر سزائے موت کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے  موقف اختیار کیا ہے  کہ ڈھکن چرانے کے عمل  کو محض عام جرم نہیں کہا جا سکتا ، اس  کی سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے ۔ 

چین میں سپریم کورٹ اور وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے  مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گٹر  کا ڈھکن غائب ک رنے والا عوامی تحفظ کیلئے خطرہ ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈھکن کی چوری نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ بنتی ہے  بلکہ  اس سے  انسان کی جانب خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے چین میں گٹر کے ڈھکن چوری ہونے سے اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

 اس سے قبل چینی کی ایک عدالت نے اسی طرح سے ایک منفرد سزا کااعلان کیا تھا۔ چینی عدالت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ دانستہ طور پر کورونا وائرس کی بیماری چھپانا ایک فوجداری جرم ہے اور ایسا کرنے پر موت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیماری کو چھپانے سے ہر قیمت پر اجتناب کریں۔ ایک اخبار کے مطابق ایسا کرنے کی معمول کی سزا دس برس ہے لیکن انتہائی صورت میں عمر قید یا سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔ 

چین میں اس وائرس کی وباء سے ہزاروں افراد نمونیا بیماری میں مبتلا ہیں۔ تاہم گٹر کے ڈھکن چوری کرنے پر سزائے موت کی تجویز دے دی گئی ہے ، اور اس عمل کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ جس پر سپریم کورٹ اور عوامی تحفظ کے ادارے نے مشترکہ طور پر بیان جاری کیا ہے۔