برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں ہوئی۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے آج صبح لندن کے ایک اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔ زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہترین ہے۔بچے کی والدہ کیری سائمنڈز میں گزشتہ ماہ قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم وہ تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئی تھیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں سے بچے میں کورونا کی منتقلی کا امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دے کرحال ہی میں دوبارہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔