پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
کیپشن: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
سورس: file

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے12 بجے شروع ہوگا۔

نیو نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ یاسر شاہ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں نہیں جس کی وجہ سے زاہد محمود کو موقع ملے گا جبکہ نعمان علی اور شاہین آفریدی کے بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

 پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے زمبابوے کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں زیادہ تجربے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی افریقہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، محمد رضوان ، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، زاہد محمود ، نعمان علی اور شاہین آفریدی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔