نشانات چھپانے کیلئے 30 ہزار ڈالرز کے ٹیٹوز بنوالیے

نشانات چھپانے کیلئے 30 ہزار ڈالرز کے ٹیٹوز بنوالیے

نیویارک : لاس اینجلس کے نوجوان نے اپنے جسم کے نشانات چھپانے کے لیے 30 ہزار ڈالرز کے ٹیٹوز بنوا لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 330 پونڈ وزن میں کمی کرنے والے لاس اینجلس کے نوجوان نے سرجری کے بعد جسم پر پڑنے والے نشانات کو چھپانے کے لیے سارے جسم پر ٹیٹوز بنوا ڈالے۔

نوجوان کے جسم پر بننے والے ٹیٹوز پر 30 ہزار ڈالرز کا خرچہ آیا۔32 سالہ کیون کریک مین یاک ماڈل اور میوزیشن ہے جو جنک فوڈز کی زیادتی کے باعث وزن میں 330 پونڈز تک اضافہ کر چکا تھا۔

18 سال کی عمر میں کیون نے اپنے بڑھتے وزن پر قابو پانے اور اسے کم کرنے کی ٹھانی۔ اس نے اپنے کھانے کی زیادتی کو کم کیا اور جم جانا شروع کر دیا جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کیا۔

کیون کہتا ہے کہ بلآخر میں اپنا 178 پونڈ وزن کرنے میں کامیاب ہو گیا لیکن میرے جسم پر وزن کم ہونے کے بعد جھریوں کے نشانات بن گئے۔ جسے ختم کرنے کے لیے سرجری کروائی تاہم سرجری کی وجہ سے جسم پر نشانات بن گئے۔

کیون کے جسم کے کچھ حصوں پر ٹیٹوز پہلے سے موجود تھے تاہم اسے جسم کے نشانات چھپانے کے لیے پورے جسم پر ٹیٹوز بنوانے کا خیال آیا۔ جس کے لیے اس نے 30 ہزار ڈالر اور ڈھائی سو گھنٹے خرچ کر ڈالے۔