کورونا کی تیسری لہر،مزید 151 افراد جاں بحق، ایکٹو کیس 90 ہزار ہوگئے

کورونا کی تیسری لہر،مزید 151 افراد جاں بحق، ایکٹو کیس 90 ہزار ہوگئے
کیپشن: کورونا کی تیسری لہر،مزید 151 افراد جاں بحق، ایکٹو کیس 90 ہزار ہوگئے
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان  میں کورونا کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹے میں  ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ 

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر  کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا 151مریض جاں بحق ہوئے  جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17,680 ہوچکی ہے۔ 

چوبیس گھنٹے کے دوران  ملک بھرمیں57,013ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے  5,480افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اس طرح  ایکٹیو کیسز کی تعداد 89,838 ہوگئی۔جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.61 فیصد رہی۔

ملک میں8,15,711مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 7 لاکھ 8 ہزار 193مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔