بلیک میں فروخت ہونے والی ایک ٹرک گندم پکڑ لی

 بلیک میں فروخت ہونے والی ایک ٹرک گندم پکڑ لی

چونیاں : تحصیل انتظامیہ کی کاروائی،دوسرے اضلاع سے بلیک میں فروخت ہونے والی ایک ٹرک گندم پکڑ لی گئی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق تحصیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے  بلیک میں فروخت ہونے والی ایک ٹرک گندم پکڑ لی ہے ۔

ڈیلرز گندم کو سرکاری سنٹرز  کی بجائے باہرمنتقل کر رہے تھے،جہاں  ذیادہ ریٹ پر بلیک میں فروخت ہونی تھی، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق کا کہنا تھا کہ سرکاری سنٹر پر حکومت کی طرف دیا گیا ہدف ہر صورت پورا کریں گے۔

پکڑی گئی گندم سرکاری سنٹرز پر جمع کی جائے گی اور مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،بلیک میں فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی