متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

 ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے والی کمیٹی کے مطابق سپر پٹرول کی قیمت دو اعشاریہ تیس درہم فی لیٹر ہوگی، خیال رہے کہ رواں ماہ اس کی قیمت دو اعشاریہ انتیس درہم فی لیٹر ہے۔

اس کے علاوہ سپیشل  پٹرول کی قیمت اب دو اعشاریہ اٹھارہ  درہم فی لیٹر ہوگی جو اس سے قبل دو اعشاریہ سترہ درہم فی لیٹر تھی۔

یو ای اے کی پیٹرولیم کمیٹی کے مطابق ای پلس اکیانوے فیول کی فی لیٹر قیمت دو اعشاریہ گیارہ درہم ہوگی تاہم ڈیزل دو اعشاریہ بائیس درہم فی لیٹر سے کم ہو کر دو اعشاریہ سترہ درہم فی لیٹر ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر ماہ کیا جاتا ہے۔ نئی قیمتیں انٹرنیشنل منڈی کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کی جاتی ہیں۔

اس سلسلے میں یو اے ای کی وزارت توانائی کی جانب سے ہر مہینے کے اختتام پر اگلے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔