ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم   گرم اورخشک رہے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو شمال مشرقی بلوچستان ،بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کےمغربی اضلاع میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔


کراچی میں  آج  کم سے کم درجہ حرارت 26.5ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ زیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اورخشک رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے روزہ داروں کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔