سٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے ہر سال عید کے موقع نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جاتے تھے تاہم گزشتہ سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراءنہیں کیا گیا تھا جبکہ رواں سال بھی ایسا ہی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر پر عوام کیلئے نئے نوٹوں کا اجراءنہیں کیا جائے گا اور یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔