حکومت عمان کا بیروزگاروں کے لئے بڑا اعلان

حکومت عمان کا بیروزگاروں کے لئے بڑا اعلان
سورس: file photo

مسقط،حکومت عمان نے رواں سال میں 32 ہزار نئی ملازمیتں فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس سے  قبل پہلی سہ ماہی کے دوران ملازمت کے خواہشمند افراد کو تقریباً10ہزار ملازمتیں مہیا کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے ۔

 عمان کے وزیر محنت ڈاکٹر مہاد بن سید بن علی باؤوین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کو نوکریوں کی فراہمی کے لئے سلطان ہیثم بن ترک کی ہدایت کے مطابق وزارت محنت رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً10،000 ملازمتیں مہیا کی ہیں ۔ 

 وزارت محنت نے جنوری 2021 میں اعلان کیا تھا کہ رواں سال32،000 ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، منصوبے کا پچھلے تین ماہ کے دوران ہم عمانیوں کو 9،800 سے 10،000 کے درمیان نئی ملازمتیں فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری شعبے میں تقریبا 4000 ملازمتوں کے مواقع دیئے گئے تھے جس کے لئے ٹیسٹ بھی ہوئے تھےاور تقریبا 4000عمانی شہریوں نے پہلی بار روزگار حاصل کیا جبکہ تربیت کے ساتھ ملازمت کے مزید 2000 مواقع بھی ملے، اس طرح ہم نے 10،000 ملازمتیں فراہم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ملک میں کام کرنے والے تارکین وطن کی تعداد کو دیکھیں تو وہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیں ان میں سے صرف 10فیصد ایسے ہیں جو قابل بدلاؤ ہیں جبکہ باقی ملازمتیں کم تنخواہوں والی ہیں جہاں ہم آجروں کو عمانی کے ساتھ بدلے جانے کے لئے دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس 10 فیصد کے ساتھ ہمارے پاس 140،000 سے 200،000 ملازمت کے مواقع میسر آسکتے ہیں جس کے لئے ہم عمان کے ساتھ تارکین وطن کی جگہ لے سکتے ہیں تاہم ہمیں ایسا کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں مشکل بھی پیش آئے گی تا ہم یہ کام ضرور کریں گے۔