ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، زمبابوے کی ٹیم176 رنز بناسکی

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، زمبابوے کی ٹیم176 رنز بناسکی
سورس: screen shot

ہرارے ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوا۔

پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم کو 176 پر آؤٹ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔

176 کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو  پاکستان نے بغیر نقصان کے 103 رنز بنالیے تھے، عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

زمبابوے کو پاکستان کے خلاف 73 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ٹاس جیت کر زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے جب کہ قومی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے۔

بابراعظم نے بتایا کہ قومی ٹیم میں ساجد خان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔اس کےعلاوہ ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور نعمان علی شامل ہیں۔