حکومت جنگی بنیادوں پر کورونا ویکسئن فراہم کرے ، شہبازشریف کا مطالبہ

حکومت جنگی بنیادوں پر کورونا ویکسئن فراہم کرے ، شہبازشریف کا مطالبہ
سورس: screen shot

لاہور، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگی بنیادوں پر کورونا ویکسئن کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ۔پارٹی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد دی ۔ 

کا کہنا تھا کہ حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے ، عمران نیازی اپنے لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے،کورونا سے نمٹنے کی تیاری کرتے تو آج اموات 200 نہ پہنچتیں۔

اس موقع پر شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں جنگی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے ، ناکام حکومت کورونا روکنے میں بدانتظامی سے اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ، حکومتی نظام مکمل طورپر مفلو ج اور معطل ہوچکا ،  ویکسین کی بروقت خریداری سے ہلاکت خیز وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسپتالوں کا انتظام بھی افراتفری کا شکار ہے، متبادل انتظامات دکھائی نہیں دے رہے،  حکومت درپیش حالات کے مطابق اقدامات نہیں کررہی ، حالات بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے،  این سی او سی آنے والے حالات کی پیش بندی نہ کر سکی، عمران نیازی لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے توآج اموات 200 تک نہ پہنچتیں، عمران نیازی صاحب کا کچھ نہیں گیا،معاشرہ مسائل سے دوچار ہورہا ہے۔