سینئر صحافی خرم بیگ کورونا کے باعث انتقال کرگئے

سینئر صحافی خرم بیگ کورونا کے باعث انتقال کرگئے
سورس: file photo

کراچی ، سینیئر صحافی خرم بیگ کورونا کے باعث  انتقال کرگئے۔خرم بیگ کے اہلخانہ کے مطابق مرحوم کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی خرم بیگ کو چند ہفتے قبل کورونا وائرس  ہوا تھا ۔ وہ قرنطینہ میں تھے لیکن علاج کے باوجود وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔ 

صحافی خرم بیگ نے دی نیوز میں سٹی ایڈیٹر کےعہدےپر خدمات انجام دیں، اس کے علاوہ  وہ  ٹریبیون میں بزنس ایڈیٹر اور ڈان ٹی وی میں اسپورٹس ڈیسک کےہیڈ بھی رہے۔

خرم بیگ کے انتقال پر صحافتی تنظیموں اور مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔