بھارت سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر 4 مئی تک توسیع

بھارت سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر 4 مئی تک توسیع
کیپشن: بھارت سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر 4 مئی تک توسیع
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل بھارت سمیت 23 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیوں میں مزید 4 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سی اے اے عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں جنوبی افریقہ، بزایل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ اور رونڈا شامل ہیں۔

سی اے اے کے مطابق کورونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ کٹیگری سی ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانیوں پر بھی پابندی ہو گی۔

سی اے اے نے موزمبیک سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی گائیڈ لائنز سے مشروط کردی ہے۔

سی اے اے کے مطابق آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان  اور سعودی عرب کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔ سنگاپور اور سری لنکا سمیت دیگر کیٹگری اے کے ممالک کے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔