عید الفطر 13کو ہوگی یا 14 مئی ؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی 

Eid Moon, Eid Chand, Eid ul Fitar

لاہور :محکمہ موسمیات نے چاند کے دن کی پیدائش کے ساتھ اس بات کا امکان ظاہر کر دیا کہ اس دفعہ رمضان 29 روزوں کا نہیں بلکہ پورے 30 روزوں کا ہی ہوگا  جس کے تحت عید 13 نہیں 14 مئی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی پیدائش کا دن بتا دیا،شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا ،لیکن چاند کی پیدائش کا وقت 12 مئی رات 12 بجے کے بعد کا ہے ،اس با ر 29 کے بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے ،عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہونے کے چانسز بہت کم ہیں ،عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہی ہوگا ۔

واضح رہے اس دفعہ عید الفطر کی چھٹیاں عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئیں ہیں ، این سی او سی کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 10 تا 15 مئی تک ہوں گی۔ این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی گھر رہو محفوظ رہو کی حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جائےگا ۔

عید کی زیادہ تعطیلات کا مقصد قومی سطح پر نقل و حمل کرنا ہے۔اس طرح وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے 8 مئی ہفتے سے 16 مئی اتوار تک 9 چھٹیاں بنیں گی، جبکہ صوبوں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی 8 چھٹیاں ہو جائیں گی۔ این سی او سی نے اعلان کیا کہ عید الفطر پر پبلک پارکس بند رہیں گے۔ این سی او سی کے مطابق عید پر لازمی سروسز کے علاوہ کاروبار، مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔