این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ وجہ سامنے آ گئی

این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ وجہ سامنے آ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم نتائج کی آمد میں کافی سست روی دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ پریذائڈنگ آفیسرز کاڈی آراوآفس نہ پہنچناہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق 276 پریذائیڈنگ آفیسرز میں سے صرف 165 ڈی آر او آفس پہنچے ہیں جس کی وجہ سے نتائج کے اعلان میں تاخیر کا سامنا ہے۔ این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ سٹیشنز میں سے 87 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
موصول ہونے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 4654 ووٹ لے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 4420 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نذیر احمد 4116 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2848 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امجد آفریدی 2789 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 2261 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔