عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی اور بارش کا امکان

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی اور بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے اور یکم سے تین مئی کے دوران بلوچستان سندھ و پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی بھی توقع ہے جبکہ 2 سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 
اسی طرح یکم سے 5 مئی کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 2 سے 5 مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں