وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکتے: خرم دستگیر

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکتے: خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ہاتھ کھڑے کر دئیے۔ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایات کے باوجودیکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے ۔ 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پا رہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں جبکہ کچھ پلانٹس مرمت کیلئے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی۔ 
انہوں نے کہا یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملے گی ، فرنس آئل اور گیس کے ملنے کے بعد اگلے 10دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی جبکہ کوشش کر رہے ہیں کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لوشیڈنگ میں کے دورانئے میں اضافہ نہ ہو۔ 

مصنف کے بارے میں