پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے متعلق خبر کی تردید

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے متعلق خبر کی تردید

لاہور: پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے کمپنی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈی جی لوکل گورنمنٹ میڈم کوثر خان نے کمپنی سے متعلق چلنے والی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک نہ تو فرح نامی کسی خاتون سے ملی ، نہ جانتی ہوں ، میرے اور کمپنی سے متعلق تمام خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں ۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی ایکٹ کے تحت 2014 میں پورے پنجاب میں 9کمپنیاں بنائی گئیں جبکہ 56 کمپنیوں کی نیب انکوائری میں بھی کیٹل کمپنی پر کوئی ریفرنس نہیں بنا، 2020میں تمام کمپنیوں کوضم کر کے ایک کمپنی ، ایک بورڈ بنا یا گیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس بورڈ کے ممبران میں پنجاب کے تمام کمشنرز، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وغیرہ شامل ہیں اور کمپنی کے تمام انتظامی اور مالی امور کی نگرانی اور منظوری کا اختیار صرف اور صرف بورڈ کے پاس ہے جبکہ میرے پاس ایڈیشنل چارج ہے اور وہ بھی خود حکومت نے بذریعہ نوٹیفکیشن دیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 2022ءاوپن آکشن کر کے تقریبا ًساڑھے 4 ارب کا ریونیو حاصل کیا جبکہ محکمانہ کولیکشن (1.5 ارب) مالی سال 2020-21ءکے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔

مصنف کے بارے میں