رواں سال تاریخ کا سب سے مہنگا حج ہوگا 

رواں سال تاریخ کا سب سے مہنگا حج ہوگا 
سورس: File

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سے 80 ہزار سے زائد افراد حج پر جا سکیں گے۔ حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے تک ہوں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حج درخواستیں یکم مئی سے آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ سعودی عرب کی حجاج کے حوالےسےجوڈیمانڈہیں اس پر عمل کریں گے ۔ پاکستان اس وقت معاشی مسائل کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے والے 65 سال سے کم عمر کے تمام پاکستانی حجاج کرام کوسعودی قوانین کے مطابق جانےکی اجازت ہوگی ۔پاکستانی حجاج کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ختم ہونےمیں کم ازکم 6 ماہ ہوں۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ پاکستانی حجاج کیلئےپی سی آر رپورٹس کرانا لازمی قراردیا گیا ہے ۔پاکستان سے 80 ہزار سے زائد افراد اس سال مناسک حج ادا کریں گے ۔ 40 فیصد سرکاری اور 60 فیصد پرائیویٹ کوٹہ ہوگا۔ اس سال دنیا بھرسے سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زائد افراد مناسک حج ادا کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں اس سال حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے تک ہوسکتے ہیں۔ عازمین حج سے 50ہزارروپےٹوکن منی کےطورپر وصول کئے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں