حمزہ شہباز کا حلف ،تحریک انصاف اور ق لیگ کا آج ہی انٹراکوٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ 

حمزہ شہباز کا حلف ،تحریک انصاف اور ق لیگ کا آج ہی انٹراکوٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور: حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے حلف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی لیگل ٹیم نے سر جوڑ لئے ۔ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لئے انٹراکورٹ اپیل تیار کی جارہی ہے 

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق لیگل ٹیم نے فیصلہ پڑھ لیا، آج رات ہی انٹراکورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔ابھی وزیر اعظم کی پہلے سے بھجوائی گئی سمری ایوان صدر میں موجود ہے۔صدر یا گورنر ہی کسی اور شخصیت کو حلف لینے کے لئے نامزد کرسکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کے حوالے سےبڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز شریف سے حلف لیں۔ 

جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کے حلف نہ لینے کے حوالے سے تیسری درخواست کی سماعت کی  جس پر جسٹس جواد حسن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا اورکہا تھا کہ ہم آج ہی یہ فیصلہ سنائیں گے۔ 

جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ سنا تے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا کہ  وہ کل ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہبازشریف سے حلف لیں۔ 

مصنف کے بارے میں