سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے  سابق وزیراعلیٰ سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری طرف  اینٹی کرپشن اور پولیس کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی گرفتاری کے لیے رات بھر جاری رہنے والا آپریشن ختم ہو گیا اور پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی البتہ ان کے کچھ ملازمین اور خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے علی الصبح واپس روانہ ہوئے اور کہا کہ ہم واپس جا رہے ہیں۔