نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 
سورس: Twitter

راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو فتح کے لیے 337 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔ 

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میں پاکستان  نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔

کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 10 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں