ابوذر کو ٹکٹ دینے کیلئے سفارش کی تھی ، آواز میرے بیٹے کی ہی ہے ، آڈیو لیک کرنے والے بدترین منافق ہیں: ثاقب نثار 

ابوذر کو ٹکٹ دینے کیلئے سفارش کی تھی ، آواز میرے بیٹے کی ہی ہے ، آڈیو لیک کرنے والے بدترین منافق ہیں: ثاقب نثار 
سورس: File

لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو کی تصدیق کرتے کہا ہے کہ یہ آواز ان کے بیٹے کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ثاقب نثار نے کہا کہ ان کے بیٹے کی آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ آڈیو جاری کرنے والے بدترین منافق ہیں۔ 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ دلوانے کے لیے سفارش کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس سے کوئی نقصان ہوا ہے میں پرائیویٹ آدمی ہوں اور کسی کی بھی سفارش کر سکتا ہوں۔ پیسے لینے والے پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ 

مصنف کے بارے میں