ڈرٹی جیری نے ڈرٹی ایمی کو صادق و امین قرار دیا، اب ’’خدمات‘‘ کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں: احسن اقبال 

ڈرٹی جیری نے ڈرٹی ایمی کو صادق و امین قرار دیا، اب ’’خدمات‘‘ کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں: احسن اقبال 
سورس: file

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈرٹی جیری (سابق چیف جسٹس ثاقب نثار) نے ڈرٹی ایمی (عمران خان) کو صادق و امین قرار دیا اب خدمات کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں۔ 

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈرٹی جیری نے اعلیٰ عدلیہ کو تحریک انصاف کا سب یونٹ بنا کر پہلے نواز شریف کو نااہل کیا اور ڈرٹی ایمی کا راستہ صاف کیا پھر اسے صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ دیکر قوم پہ مسلط کیا اور اب وہ اور اسکا خاندان ٹکٹوں کے خرید و فروخت سے اپنی خدمات کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں عہدے بکتے ہیں جس پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا لیکن اب ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی میں ٹکٹ بھی بکتے ہیں۔کرپشن انلیمیٹڈ کی داستان ہے، سراپا کرپشن میں دھنسا ڈرٹی ایمی دوسروں کو چور ڈاکو کے سرٹیفیکیٹ بانٹتا ہے۔

مصنف کے بارے میں